• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بار کے صدر کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ،مطالبات پیش کیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر مغل اور سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مطالبات رکھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی بینچ کے سربراہ مسٹر جسٹس امین الدین خان سے بھی ہماری ملاقات ہوئی ان سے بھی ہم نے یہی گزارش کی کہ ملتان میں ججز کی تعداد کم ہے یہاں پر 13 کورٹس ہیں جہاں اس وقت آٹھ ججز کام کر رہے ہیں ان کو پورا کیا جائے جس پر انہوں نے وعدہ کیا کہ انشاء اللہ آنے والا جو روسٹر ہوگا اس میں یہ کوشش کریں گے کہ ان کو پورا کر دیا جائے۔
ملتان سے مزید