• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ اور گجرات سرکلز کے 37 ملزمان کے نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک کیلئے فائنل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان سے انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے گوجرانوالہ اور گجرات سرکلز کو انتہائی مطلوب 37ملزمان کے نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک 2025 کیلئے فائنل کر لیے گئے ہیں۔ دیگر سرکلز سے بھی مطلوب ملزمان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق ہیومن ٹریفکنگ سرکلز گوجرانوالہ اور گجرات کو مطلوب انتہائی مطلوب 37انسانی اسمگلرز میں ایک خاتون صراط العروج سمیت 10گوجرانوالہ، 9سیالکوٹ اور 6گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس نمائندے پاس موجود ریڈ بک کی مجوزہ فہرست میں شامل 2 ملزمان کا تعلق کراچی، 3 کا منڈی بہاؤالدین اور 3سرگودھا، شیخوپورہ اور مرید کے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید