• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونڈ فال ٹیکسوں کی وصولی، 34.5 ارب قومی خزانے میں جمع، وزیراعظم کی شاباشی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی، چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع‘وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائی کوٹ اورلاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 34.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی جس سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے‘اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی پنجاب میں تمام رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے جمعہ کو واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا ۔پنجاب کے 7 بینکوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ58 ہزار 701 روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔مسلم کمرشل بینک نے 3 ارب 48 کروڑ 68 لاکھ سے زائد رقم ادا کی،الائیڈ بینک نے 2 ارب 95 کروڑ 46 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، بینک الحبیب نے 2 ارب 94 کروڑ 82 لاکھ سے زائد رقم ادا کی،سونیری بینک نے ایک ارب 2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد رقم ادا کی ،بینک آف پنجاب نے 87 کروڑ 2 لاکھ 81 روپے رقم ادا کی،ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ نے 14 کروڑ 94 لاکھ 2 ہزار روپے کی رقم ادا کی، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد رقم ادا کی۔

اہم خبریں سے مزید