• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، دھرنے پر لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، آج پہیہ جام، شٹر ڈاؤن کا اعلان

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف سریاب میں دیئے گئے دھرنے کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کالاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے تین افراد جاں بحق، لیڈی پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوگئے،لیڈی پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوئے ، سریاب سے دو لاشیں لائی گئیں جنہیں ورثاء لے گئے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کا نعشوں کے ہمراہ سریاب روڈ پر دھرنا، آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر میں بھاری نفری تعینات،موبائل نیٹ سروس معطل،ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا،جمعہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیبرگ بلوچ، حمل بلوچ، ڈاکٹر الیاس، سعیدہ فیصل اوردیگر کی گرفتایوں کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جیسے ہی لوگ دھرنے کامقام پر جمع ہونے لگے تو پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا واقعہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال اور بی ایم سی منتقل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید