کراچی(اسٹاف رپورٹر) 54 قومی والی بال چیمپئن شپ اگلے ماہ واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی۔ والی بال فیڈریشن کے مطابق روس کی ٹیم بھی پہلی بار رواں سال جون میں پاکستان کا دورہ کرے گی، روسی ٹیم پاکستان کے خلاف 23 سے 30 جون تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں چارمیچز کی سیریز کھیلے گی،دوسری جانب بھارت نے اسلام آباد میں پاکستان میںسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ (لیگ) میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔