لاڑکانہ (اے پی پی):لاڑکانہ میں مختلف قوم پرست تنظیموں کے 50سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے قومپرست سیاست کو خیرباد کہتے ہوئے قومی پرچم تھام کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سلسلے میں جسمم کے رہنما زاہد علی بلیدی، محمد حسن، ارشد انڑ، عدیل ابڑو، ہاتم سخی انڑ سمیت جسقم، جسم، جساف اور دیگر قوم پرست تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومپرست جماعتیں سندھ کے حقوق کے نعرے کے ذریعے سادہ لوح عوام، خصوصاً نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد اور ملک دشمن ایجنڈے کے تحت تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرتی ہیں، جسمم، جسم، جسقم اور جساف جیسی تنظیمیں سندھ کے پُرامن عوام کو خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہیں۔