• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 مارچ موسمیات کا عالمی دن منایا گیا


اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تہذیب کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے شعور کو اجاگر کے لیے 23 مارچ موسمیات کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا ہے ، موسمیات کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات ، کانفرنسز، سمپوزیمز اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا اور ماحولیات کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی گئی ۔عالمی یوم موسمیات ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے جو 23 مارچ 1950 کو عالمی موسمیاتی تنظیم کے قیام کے کنونشن کے نافذ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید