اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ازتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق کابینہ سے جی بی میں ملٹری انٹیلی جنس کے283 اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری لی گئی۔ ایم آئی اہلکاروں کی یہ منظوری یکم جولائی2023 سے30 جون 2024 کے عرصے کے لیے دی گئی۔ ایم آئی اہلکاروں کی گلگت بلتستان میں انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے تعیناتی کی گئی تھی۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 147کےتحت ملٹری انٹیلی جنس اہلکاروں کی تعیناتی کی کابینہ سےمنظوری لی گئی۔ گلگت بلتستان حکومت کے ہوم اینڈ پرزن ڈیپارٹمنٹ نےایم آئی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست کی تھی۔