• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد، شہری 43 موٹرسائیکلوں ، 2 گاڑیوں سے محروم

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 37موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ امتیاز مارکیٹ کے قریب پارسل ڈیلیورکرنے جانیوالے شاہ زیب سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرکمپنی کی رقم 90ہزا رروپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سہام واٹرٹینکی کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر قیصر محمود ایک لاکھ 52ہزار روپے، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چیمبر ایریامیں 2نامعلوم ملزمان محمد تنویر کالر کاموٹرسائیکل ،علی ٹاؤن میں کامران کے گھرکے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے اور5 تولے وزنی طلائی زیورات ،گلشن آباد میں محمد حسن کے گھرسے کھڑکی توڑ کر 5تولے سونا اور 5 گھڑیاں مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلی گئیں ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 8وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 6 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ رمنا اور تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل چھین لی گئی ،تھانہ کرپا تھانہ کھنہ ، تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقوں میں چار موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید