اسلام آباد( نیو ز ر پو رٹر) سرور منیرو راؤ کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمغہ امتیاز ایوان صدر میں عطا کیا۔سرور منیر راؤایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سر کاری ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ کئی عہدوں پربھی خدمات انجام دیں۔ وہ جنرل مینیجر کہ عہدے پر بھی فائض رہے۔پارلیمانی اور سفارتی رپورٹنگ، کہ ساتھ انہیں Conflict رپورٹنگ کا بھی منفرد تجربہ حاصل ۔ اپنے 50 سالہ صحافتی کیریئر میں انہوں نے سی این این اور بی بی سی نیوز نیٹ ورکس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔وہ پہلے پاکستانی صحافی تھے جنہوں نے 2003 میں براہ راست امریکہ-عراق جنگ کے محاذ سے رپورٹنگ کی۔ ان کی کتاب ’’میں نے بغداد جلتے دیکھا‘‘ اپنے وقت کی بہترین فروخت ہونے والی کتاب ثابت ہوئی۔