• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر کاروبار چلا رہے ہیں، غلام بلال جاوید

پشاور(وقائع نگار) پشاور ٹریڈرز چیمبر کے صدر غلام بلال جاوید نے نجی اسکولوں کی لوٹ مار اور والدین کے استحصال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول مافیا کو لگام ڈالی جائے اور ان کی من مانیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر کاروبار چلا رہے ہیں۔ دو یا تین دن کی تاخیر پر جرمانے لگا کر والدین کو لوٹا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی فیس تین ماہ تک ادا نہ ہو تو جرمانہ لگایا جا سکتا ہے، مگر چند دن کی تاخیر پر والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔تعلیم بیچنے والے لٹیرے سن لیں! والدین کو مجبور کر کے مخصوص دکانوں سے کتابیں اور کاپیاں خریدوانا سراسر دھوکہ دہی ہے۔ اسکولوں نے اپنی مرضی کی کتابیں تیار کروائیں اور پھر اپنی پسندیدہ دکانوں کو بیچنے کا ٹھیکہ دے کر عوام کو لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اس وقت ایک بچے کی کتابیں اور کاپیاں ہزاروں روپے میں فروخت کی جا رہی ہیں، جو کہ والدین کی کھلی لوٹ مار ہے۔ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے! ہر طالب علم کو کسی بھی دکان سے کتابیں اور کاپیاں خریدنے کی آزادی ہونی چاہیے، جیسا کہ پہلے ہوتا تھا۔ہم دہشت گردی اور مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پس رہے ہیں
پشاور سے مزید