• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1300 سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان شہر سے 1300 سے زائد موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث نکلے، گرفتار ملزمان کے مطابق انہوں نے اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں اور اے ٹی ایم میں شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چھینی اور چوری ہوئی موٹر سائیکلیں اپنے ساتھیوں کو کراچی میں ہی فروخت کر دیتے تھے ، پولیس نے پیر کی صبح مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید