کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کوپی ایس ایل ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد ورچوئل ہوا ۔ پاکستان سپر لیگ 10کےری پلیسمنٹ ڈارفٹ میں پشاور زلمی نے جارج لینڈے کا انتخاب کر لیا وہ جنوبی افریقا کے کاربن بوش کی جگہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔ کاربن بوش نے پی ایس ایل سے معاہدہ کر کے آئی پی ایل چلے گئے ۔ انہیں پی سی بی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلوی الیکس کیری کو روسی وین ڈر ڈسن کی جگہ جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ پشاور زلمی نے گولڈ کیٹگری میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کی جگہ کو ریزرو کر لیا ۔ اسی طرح کراچی کنگز نے بنگلہ دیش کے لٹن داس کی جگہ ریزرو کی جو سلور کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے۔ کراچی کنگز نے کین ولیمسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپمین کی جگہ کو ریزرو کیا۔ کین ولیم سن آئی پی ایل میں کمنٹری بھی کریں گے۔