• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان پٹھان کا سنڈے خراب، آئی پی ایل کمنٹری پینل سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا سنڈے خراب ہوگیا، کھلاڑیوں پر غیر ضروری تنقید کے سبب انہیں انڈین پریمیئر لیگ کے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق براڈ کاسٹرز ان کے رویے سے خوش نہیں تھے۔ ان پر ذاتی تنازعات کو کمنٹری اور سوشل میڈیا پر لانے کا الزام تھا ۔ عرفان پٹھان کا چند سال قبل کچھ کھلاڑیوں سے اختلاف ہوا تھا، جس کے بعد وہ کھل کر ان کے خلاف تبصرے کرتے رہے۔ اس سے جونیئر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف کرکٹر کو بی سی سی آئی کی کمنٹری ٹیم سے باہر کیا گیا ہو۔ اس سے قبل 2020 میں سنجے منجریکر کو بھی بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز میں کمنٹری پینل سے فارغ کردیا گیا تھا۔ اسی طرح 2016 میں معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو بھی آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید