• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے افغانستان سے براہ راست روابط ، پاکستان پر انحصار نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ امریکی وفد کا افغانستان کا غیر معمولی دورہ، افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تین سینئر طالبان رہنماؤں پر عائد انعامی رقم ختم کردی،اقدامات سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔اس پیش رفت کے خطے میں طاقت کے توازن اور خصوصاً پاکستان کے لئے کیا اثرات ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں عمر چیمہ، سلیم صافی ،ارشاد بھٹی اورمحمل سرفراز نے کہا ہے کہ امریکا کے افغانستان کے ساتھ براہ راست روابط ہیں پاکستان پر انحصار نہیں کررہے،افغان طالبان پر پاکستان کے بڑے احسانات ہیں، مگرطالبان نے پاکستان کے احسانات مانے نہیں ہیں،غزہ آپریشن مکمل ہوچکا، اگلا ہدف ایران اور چین ہے، افغان پاکستان تعلقات میں بہتری ہورہی ہے۔تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ یہ افغان طالبان کی طرف سے دعویٰ آیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید