• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن میں 4ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس پی عابد محمود کوایس ڈی پی او نیوٹاؤن سرکل تعینات کردیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی ریجن میں 4ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلے کردئیے ۔ڈی ایس پی ندیم ملک کی بطور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ راولپنڈی تعیناتی منسوخ کرکے انہیں ڈی ایس پی سی آراو راولپنڈی تعینات کردیاگیا۔تقرری کے منتظر وسیم فرازکوڈی ایس پی 1بٹالین ٹو پی سی راولپنڈی ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزچکوال محمداکرم کوایس ڈی پی او پنڈ دادن خان جہلم ،اور ڈی ایس پی سیکورٹی وی وی آئی پی ٹوراولپنڈی عابد محمودکوایس ڈی پی او نیوٹاؤن سرکل تعینات کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید