راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈویژنل ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی و ٹاسک فورس نے راولپنڈی ڈویژن کیلئے ایگری کلچر ٹرانسفارمیشنل ماڈل (2025-2028)کیلئے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔ یہ ہدایات کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس میں جار ی کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگری کلچر کو ہدایت کی کہ بھرپور ریسرچ کے بعد ایسا ماڈل لایا جائے جو نتیجہ خیز ہو۔