• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں (آج)منگل سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش / پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے ۔ بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ پیر کی رات ملک کے مغربی / بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ 25 اور 26 مارچ کے دوران بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تماام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید