اسلام آباد ( عاطف شیرازی، نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے سرکاری کالجز میں انٹر کی سطح پر طلباکے لئے پہلی بارآرٹیفشل انٹیلیجنس ، ڈیٹا سائنس اور بلاک چین کے کورسز متعارف کرادیئے گئے ۔ذرائع کے مطابقاسلام آباد کے 16سرکاری کالجز میں یہ کورسز طلبا کو آفر کئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق یہ کورسزغلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (GIKI)- نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTEC) ،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ،نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کی مالی اعانت سے شروع کئے گئے ہیں ۔ان کورسز کے تحت ایک ہزار ٹرینر تیار کئے جائیں گے جو ہائی ٹیک طلبا تیارکریں گے۔