ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں39مقدمات درج کرلیے ،تھانہ جلیل آباد اور قطب کے علاقے میں چاند اور شاہد اقبال سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقے میں نذیر احمد سے دو ڈاکو موبائل فون لے گئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اللہ دتہ سے مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی، خادم حسین ، اسماعیل ، محمد عامر ،اقبال حسین ،مشتاق احمد ،خوشی محمد ،محمد الیاس ،محمد وقاص ،طاہر ،وسیم ،کاظم ،اظہر ،ناصر ،احمد علی ،شہزاد ،فیضان فیض ،عابد الیاس ،محمد نواز ،محمد فیاض اور امیر زیب کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔