کوئٹہ (ایجنسیاں)بی این پی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کووڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ادھربلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف منگل کو بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول کوئٹہ‘گوادر‘ پنجگور ‘ قلات‘تربت‘ مستونگ‘ خاران‘چاغی‘ دالبندین اور ڈھادر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں تمام کاروبار، بینک، دکانیں اور پٹرول پمپ بند رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنی بیٹیوں کی گرفتاری اور ماؤں اور بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کرتا ہوں۔