• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کا عید تعطیلات میں ڈاک کی ترسیل جاری رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان پوسٹ نے عید تعطیلات کے دوران اندرون و بیرون ملک ڈاک کی ترسیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ سے 2 اپریل تک ڈسٹرکٹ میل آفسز، انٹرنیشنل میل آفسز اور انکے سیکشنز صرف ضرورت کے مطابق سٹاف کے ساتھ کھلیں گے تاکہ ڈاک کی ترسیل میں تعطل پیدا نہ ہو، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید سے قبل تمام ڈاک کی تقسیم یقینی بنانے کیلئے اتوار 30 مارچ ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ڈاک حسب معمول تقسیم کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید