کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) انڈر23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے ڈراز اور سیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کراچی میں 6 سے 10 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر 13 فیروز ابو الخیر سرفہرست ہیں، اسپین کی نوا رومیرو بلازکویز اور پاکستان کی مریم ملک کے درمیان رائونڈ ون میں مقابلہ ہوگا۔ ملائیشیا کی نمبر 3 سیڈ آئرہ ازمن اور نمبر 4 سیڈ ہانگ کانگ، چین کی سین یوک چان ہیں۔ پاکستانی ثنا بہادر اور آمنہ فیاض بھی ڈراز میں شامل ہیں۔ ثناء کا مقابلہ چیک کی تمارا ہولزباؤرووا اور آمنہ فیاض کا جاپان کی کرومی تاکاہاشی سے ہوگا۔