کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارباب نیاز اسٹیڈیم کی ناہموار آئوٹ فیلڈ اور غیر معیاری پچ کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا پشاور میں ہونے والا نمائشی میچ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ پشاورمیں 8 اپریل کو میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیازاسٹیدیم کی آؤٹ فیلڈ اورپچزمعیاری نہیں ہیں۔ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بعد رپورٹ جمع کروا دی ہے جو حوصلہ افزا نہیں ہے۔ ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔کمنٹری اور میڈیا باکسز بھی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ پی سی بی نے کے پی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کا مشورہ دیا ہے اگر 28 مارچ تک سہولتیں دستیاب نہ ہوئیں تو میچ ختم کیا جاسکتا ہے۔