• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ ممالک کی فہرست، پاکستان انڈیا اور امریکا سے زیادہ محفوظ

کراچی (رفیق مانگٹ) ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، انڈیا اور پاکستان کو عالمی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست میں امریکہ سے بہتر درجہ بندی دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ Numbeo کی جانب سے 2025 کے لیے جاری کی گئی ہے، جو دنیا کے محفوظ ترین اور خطرناک ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انڈیا کو 66ویں اور پاکستان کو 65ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ امریکہ 89ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں سب سے محفوظ ملک کے طور پر اینڈورا (Andorra) سرفہرست ہے، جس کا سیفٹی اسکور 84.7 ہے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات (84.5)، قطر (84.2)، تائیوان (82.9)، اور عمان (81.7) شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس درجہ بندی کا معیار جرائم کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس میں پراپرٹی کرائمز، تشدد، اور لوگوں کے تحفظ کے احساسات کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انڈورا ایک چھوٹا سا یورپی ملک ہے جو سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب، انڈیا اور پاکستان کی بہتر درجہ بندی نے بہت سے لوگوں کو حیران کیا ہے، کیونکہ عام طور پر ان ممالک کو سیکورٹی کے مسائل سے جوڑا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید