• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ 5 مسافر جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک) گوادر کے علاقے کلمت میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک لیا ، مسافر بس سے شناخت کے بعد5 مسافروں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا ،واقعے میں ایک مسافر زخمی بھی ہوا ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی جارہی تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید