• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتے ہی فیئر پرائس شاپس سے چینی غائب

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں میں رمضان المبارک میں لگائی گئی فیئر پرائس شاپس پر تین روز سے چینی غائب ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی فیئر پرائس شاپس سے چینی غائب کر دی گئی ۔ فیئرپرائس شاپس پر چینی کی فی کلوگرام قیمت 130روپے تھی لیکن مارکیٹ میں جوں ہی اس کی قیمت 165 روپے ہوئی تو فیئر پرائس شاپس سے بھی سستی چینی غائب کر دی گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید