• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، کولمبو اور ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج نے ایکسچینج فورم کے قیام کا اعلان کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کولمبو اسٹاک ایکسچینج، اور ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج نے مارکیٹ کی ترقی اور انضمام کو فروغ دینے کے لیے ایکسچینج فورم کے قیام کا اعلان کر دیا، کولمبو میں سر فریقی معاہدہ، یہ معاہدہ سرمایہ کاروں اور مارکیٹ شرکاء کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا،تفصیلات کے مطابق علاقائی کیپیٹل مارکیٹ کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کولمبو اسٹاک ایکسچینج (سی ایس ای) اور ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج (ڈی ایس ای) کے ساتھ سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے ذریعے ایکسچینج فورم کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور اشتراک، انسانی وسائل کی شراکت، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، ریگولیٹری تعاون، سرمایہ کاروں کے تحفظ، اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید