• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، زائد کرایہ لینے پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے مختلف اڈوں پر چھاپے

پشاور( لیڈی رپورٹر )صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید کی آمد کے موقع پرٹرانسپورٹ اڈوں میں مسافروں سے زائد کرایہ لینے پرمحکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مختلف اڈوں پرچھاپے، مختلف روٹس کو جانے والی بسوں اورسٹینڈزکامعائینہ کیاگیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات پرسیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایات پرسیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اکبر افتخاراحمداورسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور ابراراحمد وزیرکی اپنی ٹیموں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ، کوہاٹ اڈہ اورچارسدہ اڈہ پرعوامی شکایات پراچانک چھاپے مارے اوراس دوران پشاورسے دیگراضلاع کوجانے والی بسوں کامعائینہ کرنے کے ساتھ ساتھ مالکان کوخبردارکیاگیاکہ مسافروں کوسفری سہولیات بہترکرنے کے علاوہ زائدکرایہ نہ لیاجائے اورخلاف ورزی کرنے پران کے پرمٹ کینسل کرنے اورقانونی کارروائی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید