• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کسی بھی ذمہ دار معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،سیکریٹری اطلاعات

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان آفریدی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران نے عرفان سعید کو صدر کوئٹہ پریس کلب جبکہ ایوب ترین کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری کسی بھی ذمہ دار معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ بلاشبہ ترقی یافتہ معاشروں میں صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے نئے منتخب کابینہ کے ارکان کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا اور پینلز نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ ایک پینل نے بھاری اکثریت سے جیت کر اپنے پینل کو کامیاب کروایا جو کہ جمہوریت کی جیت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان محمد نور کھیتران نے کہا کہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ صحافتی اداروں اور صحافی برادری کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ان کی ہمیشہ سے پہلی ترجیح یہی رہی ہے کہ صحافی برادری سے حکومت کے دوستانہ اور مثالی تعلق کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے اور اس سلسلے میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید