اسلام آباد (رپورٹ،حنیف خالد) ایف بی آر نے بی ایس-17 کے پاکستان کسٹمز سروس (PCS) کے افسران کی ترقی کے لیے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر 1/1/ERM/2023/ e-dox #40240 جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بی ایس-17سے بی ایس-18میں ترقی کے منتظر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی PERs اور 30 جون 2024 تک کے اثاثہ جات کے گوشوارے بورڈ میں جمع کروائیں۔