• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رب ذوالجلال کا احسان پاکستان، پروقار تقریب آج، وزیراعظم خطاب کر ینگے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) ”رب ذوالجلال کا احسان ۔ پاکستان“ کی پروقار تقریب اور وزارتاطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ/ علماء کنونشن 28مارچ 2025ء( آ ج)کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔تقریب کا انعقاد جمعۃ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی 27ویں شب کی مناسبت سے کیا جا رہا ہےپاکستان کا قیام لیلۃ القدر، جمعۃ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947ءکو وجود میں آیا۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار، حکومت کے نوجوانوں کے لئے اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔
اہم خبریں سے مزید