• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں آر اینڈ ڈی فنڈ جی ڈی پی کا صرف 0.16 فیصد ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی ) فنڈ مجموعی جی ڈی پی کا صرف صفر اعشاریہ 16(0.16فیصد ) خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی ترقی پذیر ممالک کیلئے جی ڈی پی کا ایک فیصد فنڈ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرنے کی سفارشات ہیں ،ریسرچ وفاق کا کام ہے لہٰذا این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں سے بھی آراینڈ ڈی فنڈ لیا جانا چاہئے ، جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور ماہر سائنس پالیسی ڈاکٹر ظہیر حسین نے بتایا کہ نیشنل سائنس اینڈ انوویشن پالیسی میں پاکستان میں آر اینڈ ڈی کا حصہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ 16فیصد ہے جو کہ انتہائی کم ہے جبکہ یو این کی سفارشات کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں ایک فیصد آر اینڈ ڈی فنڈ پر خرچ ہونا چاہئے، اس سے ملکی معیشت کو بتدریج بہتر بنایا جاسکتا ہے ، ٹیکنالوجی پراڈکٹس کی ایکسپورٹ سے ہی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید