اراولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) انجمن پٹواریاں/گرداوران تحصیل راولپنڈی کے صدر طاہر وڑائچ کو برطرف کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ الماس صبیح کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر صدر حاکم خان نے شوکاز نوٹس جار ی کیا تھا۔ادھر بشیر بھٹی کوانجمن پٹواریاں/گرداوران تحصیل راولپنڈی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بارہ کے لگ بھگ پٹواریوں کو پیڈا ایکٹ کے تحت سیون بی کے نوٹس جاری ہوئے تھے، اگلے مرحلے میں سیون ڈی کے تحت جاری کئے جانے تھےجس میں ذاتی شنوائی کرکے برطرفی کی جاسکتی تھی۔