اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ 10 ڈی ایس پیز، 138 انسپکٹرز، 498 ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس سمیت کل 646افسران و ملازمین فرائض سرانجام دیں گے ۔ چاند رات کو بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم شاہرائوں پر جبکہ عید الفطر کے دن مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہراؤں اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر بھی ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔