• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ، سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے FC کے 2 اہلکار شہید

کوہاٹ(این این آئی) قبائلی ضلع ورکزئی کی اپر تحصیل میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے فرنٹیئر کور(ایف سی) کے 2اہلکار شہید اور 5دیگر زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کی اطلاع پر علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل میں سرحدی علاقہ ماموزئی جانے والی سڑک پرزوردار دھماکہ ہوا۔ممکنہ طورپر یہ بارودی مواد تھا جسے شرپسندعناصر نے سڑک کنارے نصب کیا تھا ۔ پولیس کے حوالے سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ کی زد میں آکر ایف سی کے دو جوان شہیداور پانچ زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید