راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی 67وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 26موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ مارگلہ، کراچی کمپنی ،رمنا، ہمک اور تھانہ بھارہ کہوکے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔سٹریٹ کرائم کی واردات تھانہ کراچی کمپنی میں ہوئی جب کہ رابری کی ایک واردات تھانہ سبزی منڈی اور ایک تھانہ کورال کے علاقہ میں ہوئی ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر محمودالحسن سے 20ہزار روپے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ حبیب کالونی میں 2موٹر سائیکلوں پرسوار 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد فرحان کے 16سالہ بیٹے عباس سے موٹر سائیکل،موبائل اور 500روپے، کوہسارکالونی میں محمد عدنان پارسل ڈیلیور کرنےگیاجہاں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پراس سے40ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مسلم آباد میں موٹرسائیکلوں پرسوار چھ نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ذیشان سے 2موبائل اور5ہز ارروپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہسرسید کالونی کالا خان مارکیٹ میں محمد ایوب کے آفس میں نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر موبائل اور 5ہزار800روپےچھین کراور شیشے کادروازہ توڑ کرفرار ہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ایوب کالونی میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر احمد سے 2موبائل اور 2ہزا رروپے،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ نیشنل ہاؤسنگ سکیم اڈیالہ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعلی عباس اور اس کے دوست سے 2موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال میں 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر صغیر اختر اور رازق محمود کوروک کران کا موٹر سائیکل، ساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ بوہڑبازار میں نامعلوم ملزم علیزا عثمان خان کا پرس چھین کر لے گیا جس میں اس کی والدہ کا شناختی کارڈ اور 35 ہزار روپے تھے ، مونال ریسٹورنٹ کے باہر چودھری عمر ابراہیم کی گاڑی کا سائیڈ والا شیشہ توڑ کرگاڑی سےلیپ ٹاپ اور یوایس بی ،گلیکسی ایکسچینج راولپنڈی صدر سے کرنسی چینج کرانے والی سلمیٰ ایوب کو ٹیکسی میں سوار دو خواتین نے 4لاکھ 42ہزار225 روپے سے محروم کردیا۔ مکرم ٹاؤن مصریال میں محمد ارشاد کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے، میزائل موٹراور لوہے کاسامان مالیتی 15ہزارروپے ،کوہستان انکلیومیں قاسم حسنین کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 15لاکھ روپے ،دھمیال میں محکمہ سوئی گیس کے سی پی سٹیشن دھاماں سیداں اڈیالہ روڈ کے جنگلے کا تالہ توڑ کر ٹی آر یونٹ کا ٹرانسفارمر ،میراموہڑہ میں محمد عمران علی کی گائے مالیتی 5 لاکھ روپے ،بلیو ورلڈ سٹی میں علی اسد کی مکسچر مشین مالیتی 5 لاکھ اور ایک وابریٹر مالیتی 15 ہزار روپے چوری کرلیاگیا۔