• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس پولیس افسروں کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوا دی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوادیں۔آئی جی کی منظوری کے بعدپولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اینڈسکیورٹی سید علی رضا اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی کی زیر صدارت اجلاس میں اے آئی جی آپریشنز،اے آئی جی انوسٹی گیشنز /شکایات سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید