• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر لیک ویو پارک اور دامن کوہ میں مردوں، نوجوان لڑکوں کا داخلہ بند

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عید پر لیک ویو پارک اور دامن کوہ میں مردوں اور نوجوان لڑکوں کا داخلہ بند کردیاگیا۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فیملیز کی سہولت کے لیے لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک کو فیملیز پارک قرار دے دیا جب کہ آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد کے تمام پارکوں میں صرف فیملیوں جانے کی اجازت ہوگی ۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد صاحبزادہ یوسف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاجس کے مطابق دونوں پارکس میں عید کے تینوں دنوں میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ادھرآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد کے تمام پارکوں کو فیملی پارک قرار دیاگیا ہے ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی پولیس اسلام آبادنے کہاہے کہ یہ اقدام پبلک پارکس میں فیمیلیز اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسرسید ذیشان حیدر نے کہاہے کہ پبلک پارکوں کے لئے خصوصی ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ فیمیلیز کے علاوہ پارکوں میں موٹرسائیکل، گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید