اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) سعودی حکومت نے عازمین حج کو روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت وزارت مذہبی امور کے اشتراک سےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا،دونوں ائیرپورٹس پر امیگریشن کیلئے جگہ مختص کرنےکے اقدامات کیے جائیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن ہوگی۔