اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھرکے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گی کراچی کے لیےبجلی کی قیمت میں3 روپے2 پیسے فی یونٹ کی کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا جبکہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گےبجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گاکے الیکٹرک کے لیے بجلی جنوری 2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کے لیےفروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔