• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد، وارداتیں مسلسل جاری، 2گاڑیاں، 2 رکشے، 24 موٹر سائیکل چھن گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2 گاڑیاں 2رکشے ،24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مسرت حسین اور اس کے دوستوں سے 3 موبائل ، 70ہزار اور گھڑی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ آئی جے پی روڈ پر2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر اویس عباسی سے موبائل اور 5ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اشرف خان سے موبائل ،عثمان پورہ میں ایاز خان کے کمرے کے تالے توڑ کر اندر سے 5لاکھ 20ہزار روپے ، پشاور روڈلین 7میں پرویز اختر اپنے گاؤں پنڈی گھیب عیدالفطر گزارنے کیلئے گیا اس دوران ان کے گھر کے تالے توڑ کر13لاکھ روپے، پانچ تولہ طلائی زیورات ،بیٹے علی اختر کے کمرہ سے چار لاکھ روپے ، طلائی زیورات وزنی 22 تولہ،بیٹے ولید اختر کے کمرہ سے طلائی زیورات وزنی 23 تولہ جبکہ اس کے سسر شاہد محمود کے امانتا ًپڑے ہوئے ساڑھے تین ہزار کینیڈین ڈالر اور 7ہزار سعودی ریال،پی آئی اے کالونی میں کلیم اللہ کے گھر سے تالے توڑ کر ایک لاکھ 30ہزارروپے ،سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل،محلہ زمینداراں میں محمد رستم کے گھر سے تالے توڑ کر 10لاکھ روپے ،ڈھوک چودھریاں میں بلقیس اختر کے گھرکے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپےکے بانڈز ، ایک لاکھروپے اور 4 تولے سونا ،ڈھوک چودھریاں میں محمد فیضان کے گھر کے تالے توڑ کر اڑھائی تولہ سونا، 40 ہزار روپے اور 2موبائل ،چکلالہ سکیم تھری میں محمد عمران کے گھرسے 4لاکھ روپے ،انعامی بانڈز مالیتی 10 ہزار روپے اور سونا 8تولے،پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں صدام کے گھر سے زیور 5تولے اور 2 لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ادھر اسلام آباد اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 5موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ،تھانہ ہمک کے علاقہ سے ایک گاڑی چوری ہوگئی ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ شالیمار،تھانہ ہمک کے علاقوں سے ایک،ایک موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا،جب کہ تھانہ ہمک کے علاقہ میں ایک موٹر سائیکل گن پوائنٹ پرچھین لیاگیا،پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روزپورے دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کی صرف ایک واردات ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید