• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان ہاکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی، قومی جونیئر کے ساتھ چار میچز ہوں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عمان کی قومی ہاکی ٹیم ایک ہفتے کے دورے پر اتوار کی صبح لاہور پہنچے گی، مہمان ٹیم دورے میں چار میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، جس میں پی ایچ ایف نے جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے لئے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہفتے کو لاہور میں پریکٹس سیشن کیا، مہمان ٹیم دو میچ لاہور اور دو اسلام آباد میں کھیلے گی، قومی جونیئر ٹیم کےہیڈ کوچ قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ سیریز سے ہمیں کمبی نیشن کو آزمانے کا موقع ملے گا، جرمنی کے خلاف ہماری ٹیم کی کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں جس کو دور کرنے کے لئے کھلاڑیوں پر محنت کی گئی ہے، جرمنی کے مقابلے میں عمان کی ٹیم بہت زیادہ ٹف نہیں، مگر کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیا جاسکتا ہے،چار میچوں کی سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی، ہمارا ہدف اس وقت ورلڈ کپ ہے جس کے لئے مزید ٹیموں کے ساتھ سیریز ہونی چاہئے ان میں یورپ ٹیمیں بھی شامل ہو،عمان کے خلاف اچھی پر فارمنس دیں گے،کھلاڑیوں نے اپنی غلطیوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، امید ہے سیریز میں دل چسپ مقابلہ ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید