ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او میپکو کی ہدایت پر میپکومنچن آبادسب ڈویژن بہاولنگر میں نادہندگان کے خلاف آپریشن، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفر اور ایس ڈی او منچن آبادسب ڈویژن نبیل احمدکی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورس نے بونگابلوچاں، بچاں والا، کھوسکھیاں والااور چک فدائی شاہ میں 11لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اور 7سنگل فیز میٹرز اُتارلئے جبکہ نادہندگان سے 12لاکھ45ہزارروپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔