سرگودھا(نامہ نگار)سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی اپنے برادرنسبتی کی بارات کے ہمراہ سرگودھا آمد ،شادی انعام الحق پراچہ کی پوتی سے ہوئی ہے،دولہا کی شادی بھیرہ کی سیاسی پراچہ فیملی میں انجام پائی،سابق آرمی چیف تقریب میں توجہ کا مرکز رہےخاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور روڈ پر واقع نجی شادی ہال میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اپنے برادر نسبتی کی بارات کے ہمراہ سرگودھا آئے،انکے برادر نسبتی کی شادی سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے مشہور سیاسی خاندان و سابق تحصیل ناظم کے بڑے بیٹے منصور الحق پراچہ کی بیٹی فضاء منصور پراچہ سے انجام پائی ہے ،شادی کی تقریب میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ توجہ کا مرکز بنے رہے، لوگوں نے انکے ہمراہ تصاویر لیں اور ان سے ملاقات اور مصافحہ کرتے رہے۔