کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے متعلق درخواست پر ایک ماہ کے اندر فائنل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کا چڑیا گھر نہیں چل سکتا، کراچی چڑیا گھر کو قدرتی پارک میں تبدیل کریں، کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ بہتر کریں لیکن چھوٹے چھوٹے پنجرے ختم کریں، کراچی اور حیدر آباد کے چڑیا گھر کو بتدریج ختم کریں۔