کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چڑیا گھر کی رانو ریچھ بخیر و عافیت اسلام آباد پہنچ گئی، وائلڈ لائف ٹیم کی جانب سے پھولوں سے استقبال کیا گیا ،سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمدکرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کراچی چڑیا گھر انتظامیہ اور وائلڈ لائف ٹیم نے کراچی چڑیا گھر سے رانو ریچھ کو بخیر و عافیت پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے قدرتی انداز میں تیار کیے گئے پنجرے میں اسلام آباد منتقل کردیا۔