کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوستانہ سیریز کے دوسرے میچ میں عمان نے پاکستان جونیئر کو 3-1 سے ہرادیا ۔ سیریز کا تیسرا میچ 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کی انٹری فری ہوگی۔ پی ایچ ایف کاانفار میشن ڈیپارٹمنٹ میڈیا کو سیریز کے حوالے سے معلومات دینے میں بری طرح ناکام ہے، ابتدائی دونوں میچوں میں گول اسکوررز کے نام فراہم نہیں کئے گئے، نہ ہی دونوں ٹیموں کو ملنے والے پنالٹی کارنر اور پنالٹی اسٹروک کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جرمنی کے خلاف سیریز میں صورت حال اسی طرح ابتر دکھائی دی تھی۔ میڈیا کی جانب سے میچ کی صورت حال سے زیادہ فیڈریشن کے عہدے داروں اور میچ دیکھنے کے لئے آنے والے کھلاڑیوں کی پبلسٹی پر سارا فوکس ہے۔