• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور زمان ورلڈ انڈر 23 اسکواش عالمی چیمپئن بننے کے قریب

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسٹار نور زمان انڈر 23 عالمی اسکواش چیمپئن بننے کے قریب ، وہ ملائشیا کے امیشنراج چندارن کو ہراکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ادھر مصر کے کریم التورکی نے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہم وطن ابراہیم ایلکبانی کو53 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 3-1سے شکست دے کر ٹائٹل میچ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنزسیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی چین سنک یوک اور مصر کی فیروز ابوالخیر نے فتح حاصل کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل جمعرات کو کھیلے جائیں گے ، ویمنز کا فائنل فیروز ابوالخیر اورچین سنک یوک کے درمیان ہوگا ۔ ڈی ایچ اے کریک کلب میں سیمی فائنل کے موقع پر ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی صدر ذینا ویلڈریچ، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، قمر زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ویمنز سیمی فائنلز میں چین سنک یوک نے ژن ژنگ ژی اور ٹاپ سیڈ مصر کی فیروز ابو لخیر نے ملائشیا کی آئرہ اذمان کوزیر کیا۔

اسپورٹس سے مزید