• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 8 ملزمان تحریم راحیل زوجہ محمد راحیل، سیدہ نہا ترمذی دختر سید عارف علی ترمذی، محمد راحیل ولد محمد اقبال، محمد انس ولد محمد عتیق، محمد باسط ولد محمد مقیم، مونث خان ولد مبین احمد،شعیب ولد فضل رحمٰن اور انس خان ولد مبین احمد کو گرفتار کر کے 215 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس، ڈیجیٹل کانٹا، تین موبائل فونز، پیکنگ کا سامان اور نقد رقم برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے ،ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبر AEN-042 کو ضابطے کے تحت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، علاوہ ازیں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بین الصوبائی منشیات فروش طارق خان عرف لوچا عرف سعید ولد عبدالعزیز خان کو جمشید کوارٹرز کے علاقے سے گرفتار کرکے چرس کے 5 پیکٹ ( 5226 کلوگرام ) برآمد کرلئے ، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں سے منشیات منگوا کر کراچی میں سپلائی کرتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید